اداکارہ جویریہ سعود'ارطغرل غازی' کی محبت میں گرفتار

14 Jun, 2020 | 12:20 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلش ارطغرل‘ کی جہاں ہر گزرتے دن پاکستان میں مقبولیت بڑھ رہی ہے۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا اس حوالے سے ایک محبت بھرا پیغام سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامہ سیریل ارطغرل غاز ی نے ریکارڈز قائم کردئیے ہیں،  پی ٹی وی کے ذریعے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانیوالا ڈرامہ بن چکا ہے، اس ڈرامہ نے  پی ٹی وی کو ایک نئی زندگی دی ہے۔ترکش ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لاہور میں  مرغزار کالونی میں ارتغل غازی کا مجسمہ نصب کر د یاگیا۔اس جگہ کانام' ارطغرل غازی' چوک رکھا گیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے' ارطغرل غازی'کے لیے ایک تعریفی پیغام دیا،اداکارہ نےانسٹاگرام پرترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کے پوسٹر کی ایک تصویر شیئر کی اورساتھ میں اپنا  پیغام بھی لکھا۔ جویریہ سعود نے لکھا کہ ’میں ارطغرل غازی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں، اِس ترک سیریز نے میری روح کو چُھویا ہے۔’اس ترکش سیریز میں دین اسلام، ایک حقیقی مسلمان اور مسلمان کی سنتوں کو ایک عمدہ انداز میں پیش کیا گیا ہے جو مغربی سامعین تک با آسانی پہنچ سکتا ہے۔‘

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ '  ارطغرل غازی' کے خلاف بیان سامنے آیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ۔حال ہی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے '  ارطغرل غازی' نشر کرنے کی مخالفت کی۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ  حیران ہوں کہ   پی ٹی وی دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر محسوس کر رہا ہے، آپ لوگوں کو پاکستان کی پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو دیگر غیر ملکی ڈرامے پاکستان کی پروڈکشن کو برباد کر دیں گے، غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ہی سستا ہے لیکن یہ طویل عرصے تک ہماری پروگرامنگ پر  تک تباہ کن اثر ڈالتا ہے۔

مزیدخبریں