ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (ملک اشرف) لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی جس میں 14 سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار، 129 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر بیگ کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی جو فوری نافذ العمل ہو گی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا نئی سنیارٹی لسٹ میں پہلا نمبر برقرار ہے، جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور صہیب احمد رومی کا سنیارٹی میں دوسرا نمبر، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر کا 6 واں، خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظمی اختر چغتائی کا 8 واں، جج انسداد دہشتگردی کورٹ ملتان مسعود ارشد کا 9 واں نمبر اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کا سیشن ججز  کی سنیارٹی لسٹ میں 14واں نمبر برقرار ہے۔

 سیشن جج فیصل آباد رانا مسدود اختر ججز سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اضافہ سے 15 ویں نمبر پر آگئے، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 46 ویں نمبر پر آگئے، تقرری کے منتظر سیشن جج اکمل خان کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہو گیا جو کہ اب 49 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر سنیارٹی میں اضافہ ہونے سے 51 ویں جبکہ سیشن جج راجن پور خلیل ناز 52ویں نمبر پر آ گئے۔

جج انسداد دہشتگردی کورٹ بہاولپور نعیم ارشد 57 ویں نمبر پر آگئے، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، خانیوال، جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں تعینات سیشن ججز کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوا ہے، سب سے جونیئرسیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ غلام عباس سیال نئی سنیارٹی لسٹ میں 143 ویں نمبر پر آگئے، لاہور سمیت صوبہ بھر کی خصوصی عدالتوں میں تعینات سیشن ججز کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer