'آپ نے گھبرانا نہیں ہے 'سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

14 Jun, 2020 | 11:15 AM

M .SAJID .KHAN

(شہزاد خان)'آپ نے گھبرانا نہیں ہے'کورونا صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان گزشتہ روزسوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بنا،عمران خان کے بیان پرجواب میں عوام کا طنز ومزاح سے بھر پور ردعمل سامنےآرہا ہے۔
تفصیل کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے قوم سےخطاب کرتے ہوئےکورونا ایشو پر تسلی دینے کے لیے بولا گیا ڈائیلاگ "سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں" ہر فرد کی زبان پر ہےاس ڈائیلاگ سےسوشل میڈیا پر نئے ٹرینڈ کا آغاز کردیا، عوام وزیر اعظم عمران خان کےبیان کو اپنےانداز میں ایکٹ کرکے حکومتی پالیسیوں پر ردعمل دے رہے ہیں۔
زیادہ ترویڈیوز میں کہا گیا کہ اب عوام کو گھبرانےدیا جائے،وزیر اعظم صاحب کورونا آگےنکل گیا، ٹک ٹاک،فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر لوگوں نے اس بیان پر نئی بحث شروع کر دی۔بیشترویڈیوز میں حکومت کی کورونا پالیسیز اور وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے یوں تو کئی سیاسی نعرے اور وعدے عوام کو بہت پسند ہیں اور ان کے ایسے نعروں اور باتوں پر سوشل میڈیا پر چرچے بھی ہوتے رہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا جملہ اپنے متعدد خطبات میں استعمال کیا، تاہم ان کا یہ جملہ اس وقت عوام میں مقبول ہوا جب کورونا کی وبا کے حوالے سے انہوں نے قوم سے خطاب کیا تھا۔

عمران خان نے ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا جملہ بطور وزیر اعظم اپنے پہلے قوم سے خطاب میں بھی استعمال کیا تھا اور اس کے بعد وہ مختلف مواقع پر ملک کے مشکل حالات کی بات کرتے وقت مذکورہ جملہ بولتے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ  مارچ میں انہوں نے کورونا کی وبا سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ان میں کورونا کی علامات ہوں تو وہ اس کا ضرور ٹیسٹ کروانے جائیں اورساتھ ہی انہوں نے عوام کو ہدایت کی تھی کی ’انہیں سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے‘۔

مزیدخبریں