(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 88 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2551 ہوگئی جبکہ ریکارڈ 6825 کیسز سامنے آگئے۔مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار 405 تک جا پہنچی، کورونا سے متاثرہ 50 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار 405 تک جا پہنچی، کورونا سے متاثرہ 50 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 88 زندگیاں نگل گیا۔
ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2551 ہوگئی، این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹو ں میں ریکارڈ 6825 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار 405 تک جا پہنچی۔ این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، پنجاب میں کورونا کیسز 50 ہزار سے تجاوز کر گئے، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 49256 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 16415، بلوچستان میں 7866 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز 7163، گلگت میں 1044، آزاد کشمیر میں 574 ہوگئے، چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 29850 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ابتک آٹھ لاکھ 39 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 938 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں 793، خیبر پختونخواہ میں 642 اموات ریکارڈ ہوئیں۔
بلوچستان میں 80، اسلام آباد میں 71 اور گلگت میں 16 اموات ریکارڈ ہوئیں، ملک بھر میں 820 ہسپتالوں میں کورونا کے 8559 مریض زیر علاج ہیں۔این سی اوسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ 50 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔