ٹائون شپ (سٹی42نیوز) عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے پہلی بار پاکستان میںوائے سیریز کا جدت سے بھرپور سمارٹ فون متعارف کرا دیا جس میں انوکھے فیچرز شامل کئے ہیں اور ویوو کا نیا فون Y30 جدت سے بھرپور فیچرز اور عمدہ کوالٹی کا امتزاج ہے.
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے پہلی بار پاکستان میںوائے سیریز کا جدت سے بھرپور سمارٹ فون متعارف کرادیاجس میں انوکھے فیچرز شامل کئے ہیں، ویوو کا نیا فون Y30 جدت سے بھرپور فیچرز اور عمدہ کوالٹی کا امتزاج ہے. فون میں ہول پنچ کیمرے والا آئی ویو ڈسپلے، پشت پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مزین چارکیمرے، 6 اعشاریہ 47 انچ کی بڑی سکرین ہے۔
ویوو آئی ویوو ڈسپلے، ہیلیو پی 35 آکٹا کور پراسیسر، 4 گیگا بائیٹ ریم اور سٹوریج کی دو آپشنز 64 گیگا بائیٹ اور 128 گیگا بائیٹ، 8 میگا پکزل اے آئی سیلفی کیمرہ ،پشت پر 13 میگا پکزل کواڈ کیمرہ اور فلیش لائٹ، ٹائپ سی پورٹ، بلیوٹوتھ 5 ، 5GHz وائی فائی،ڈول سم فور جی ایل ٹی ای سروس، اینڈرائیڈ 10 پر مبنی فن ٹچ 10 آپریٹنگ سسٹم، ایمرالڈ بلیک اور مون سٹون وائٹ کلر آپشن، ایک بڑی 5000 ملی ایمپیئرآور کی بیٹری کے ساتھ مزین یہ دلکش ڈیزائن کا حامل فون صرف 27,999روپے میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے ۔
عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو ایک سال کی وارنٹی فراہم کررہی ہے، اسے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے تصدیق کی سند حاصل ہے،فون اگلے ہفتے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا، فون پاکستان میں تمام فور جی نیٹ ورکس کے سم کارڈ چلانے کی اہلیت رکھتا ہے، زونگ صارفین کے لئے خصوصی آفر کے تحت انہیں 12 گیگا بائٹ مفت موبائل انٹرنیٹ فراہم کیاجارہا ہے جسے حاصل کرنے کے لئے انہیں سم کارڈ کی پہلی سلاٹ میں اپنی زونگ سم استعمال کرنا ہو گی۔