صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان گرفتار

14 Jun, 2019 | 09:53 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) نیب لاہور نے وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ ملزم پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن عور کے غیرقانونی ٹھیکہ جات من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔ ملزم کی جانب سے جولائی 2007 میں میسرز ارتھ ریسورس پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کو ٹھیکہ فراہم کرنے کے غیرقانونی احکامات جاری کئے۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم سبطین خان نے دیگر شریک ملزمان کی ملی بھگت سے ٹھیکہ ای آر پی ایل کو مروجہ قوانین سے انحراف کرتے ہوئے فراہم کیا۔ ای آر پی ایل نامی کمپنی ماضی میں کان کنی کے تجربہ کی حامل نہ تھی پھر بھی ملزم نے ملی بھگت سے اسے کنٹریکٹ دیا۔

مزیدخبریں