ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’وکلاء نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے‘‘

’’وکلاء نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئینی مسئلوں کو سیاسی مسئلوں میں نہ گھسیٹا جائے، جس کا جو کام ہے اسے کرنے دیں، وکلاء نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کہنا تھا کہ وکلاء تنظیموں نے کالے کوٹ کے تقدس کے تحفظ کے لئے عدالتوں میں کام جاری رکھا، وکلاء تنظیمیں عدالتی معاملات کو اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی اکھاڑے کی نذر نہیں کرنا چاہتے۔ حکومت بنچ اور بار کے خلاء کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عدالتوں کے احترام کا روز درس دیتی ہے لیکن ان کی فریکوینسی کو حکومت ہی سمجھتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کا استحقاق ہے، جو آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔