ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 20-2019، طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

بجٹ 20-2019، طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 50 ارب سے بڑھا کر 73 ارب کر دیا گیا، پی ایچ ای سی کیلئے 10 کروڑ، پیف سکالر شپ کیلئے 30 کروڑ اور صوبے میں چار نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کے لیے بجٹ مختص، حکومت نے لاہور نالج پارک کے منصوبے کی چھٹی کرا دی۔

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے لیے 73 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق 10 سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز بلاکس کی تعمیر کے لیے 19 کروڑ 45 لاکھ روپے، پنجاب میں 63 نئے ڈگری کالجزکا قیام جب کہ سرکاری کالجوں کو کیمونٹی کالجز میں تبدیل کرکے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کیلئے 9 کروڑ 67 لاکھ روپے، چار نئی یونیورسٹیز کی تعمیر اور سب کیمپسز کے قیام کے لیے ایک ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

سرکاری کالجوں میں مسنگ فیسلیٹیز کی مد میں ایک ارب 70 کروڑ 59 لاکھ روپے، پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈز کا سالانہ بجٹ 2 ارب سے کم کر کے 30 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 10 کروڑ روپے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی سٹاف ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے لیے 17 کروڑ 60 لاکھ ، ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے لیے 2 کروڑ 87 لاکھ روپے، کالجوں کی لائبریریز کو کتابوں کی فراہمی اور فرنیچر کی فراہمی کی مد میں 15 کروڑ، کالجوں کی سیکیورٹی کی مد میں 10 کروڑ روپے، ڈگری کالج فار ویمن کاہنہ نو میں مسنگ فیسلیٹیز کی مد میں 5 کروڑ 78 لاکھ، ویمن کالج ٹاؤن شپ میں 9 کروڑ 99 لاکھ روپے، کوٹ خواجہ سعید ڈگری کالج کے پُل کی مد میں ایک کروڑ 58 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کا بجٹ ایک ارب 80 کروڑ سے بڑھا کر 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔ چار سے سولہ سال تک کے بچوں کی نان فارمل پرائمری ایجوکیشن کیلئے 75 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ارب روپے اور سپیشل طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات دینے کی مد میں 33 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں تحصیل، ٹاؤن، ضلع کی سطح پر سپیشل ایجوکیشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔