ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 20-2019، بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کیلئےبڑی خوشخبری

بجٹ 20-2019، بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کیلئےبڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا، جس میں بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے 2 ارب کی لاگت سے سرپرست پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی زیر صدارت  اجلاس ہوا،جس میں صوبائی وزیر خزانہ  مخدوم ہاشم جواں بخت نے صوبہ پنجاب کا نئے مالی 2019- 20کا  بجٹ پیش کیا،  بجٹ کا کل حجم 23 کھرب 57 کروڑ ہے، وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا  کہ 65 سال سے زائد عمر کے 1 لاکھ 50 ہزار بزرگوں کو ماہانہ 2 ہزار الاؤنس دیا جائے گا۔

ہاشم جواں بخت نے کہا کہ بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے 2 ارب کی لاگت سے سرپرست پروگرام شروع کیا جائے گا، بیواؤں کو مالی معاونت کیلئے ماہانہ 2 ہزار وظیفہ دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer