پنجاب بجٹ میں بڑا اعلان

14 Jun, 2019 | 04:53 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42)  پنجاب حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا جس میں پنجاب میں 6 یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کیا گیا۔

وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے صوبہ پنجاب کا نئے مالی سال 2019- 20کا  بجٹ پیش کردیا،  بجٹ کا کل حجم 23 کھرب 60 کروڑ رکھا گیا، وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ  تقریر کے دوران کہا  کہ معیاری تعلیم کی فراہمی  تحریک انصاف حکومت کی ترجیح اولین ترجیح ہے، بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے 383 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے، پنجاب  کے 68 کالجز میں سہولیات کیلئے 1 ارب 76کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 ہاشم جواں بخت نے کہا کہ 36 اضلاع میں ایک یونیورسٹی، ہر تحصیل میں بوائز کالج بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں