لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب  سے جواب طلب کرلیا

14 Jun, 2019 | 03:38 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرجواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈاکٹر خلیق الرحمن کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سینئرہونے کے باوجود اسے گریڈ اٹھارہ میں ترقی نہ دی گئی، درخواست گزارکو نظرانداز کرکے 21 جونئیر ڈاکٹرزکوگریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔ ترقی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کومحکمانہ اپیل کی، شنوائی نہ ہونے پرلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی، عدالت نے اسکی درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری کو زیر التواء اپیل پرفیصلے کا حکم دیا، عدالت کے 24 اپریل 2018  کے حکم کی تاحال تعمیل نہیں کی جا رہی۔

درخواستگزار نےاستدعا کی کہ حکم عدولی پرچیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں