(علی اکبر) بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی، وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں عمر کی حد بڑھنے کی تجویز مانگ لی۔
ایوان وزیر اعظم کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو موصول ہونے والےخط میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز مانگی گئی ہے،ذرائع کےمطابق سرکاری ملازمین کی عمر ریٹائرمنٹ 60 سال سے بڑھا کر 62 یا 63 سال کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کےلیے وفاق کی جانب سے چاروں صوبوں سے تجاویز اور سفارشات مانگی گئی ہیں۔