پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کاربونیٹڈ اور کولا ڈرنکس بنانیوالی فیکٹری پکڑلی

14 Jun, 2019 | 01:26 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واہگہ بارڈر کے پاس مختلف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈ اور کولا ڈرنکس بنانیوالی فیکٹری پکڑلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر واہگہ بارڈر کے قریب مختلف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈاور کولا ڈرنکس بنانیوالی فیکٹری پرچھاپہ مارا، اس دوران8 ہزار لیٹر تیار جعلی بوتلیں، 9 ہزار خالی بوتلیں، خام مال، جعلی لیبلز،9  گیس سلنڈر،3  فلنگ مشینیں، کیمیکلز اور دیگر مشینری ضبط کرلی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان کےمطابق جعلی فیکڑی مالک کوموقع سےگرفتارکرکے اُس کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مصنوئی فلیورز، کیمیکلز، کھلے رنگوں اور گندے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں، بغیر فارمولے کے تیارکی گئیں جعلی بوتلیں کینسر اور السر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں، آپریشن ٹیم نے سپلائی چین کی ریکی کرکےفیکڑی کاپتہ لگایا۔

جعلی بوتلوں پر کی جانے والی اصل جیسی دلکش نقل پیکنگ عام عوام کی پہچان میں نہیں آتی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ2 ماہ میں 10 لاکھ سے زائد جعلی کولا ڈرنکس تلف کی جاچکی ہیں۔

مزیدخبریں