ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل: معمولی جرائم میں ملوث 108قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

کیمپ جیل: معمولی جرائم میں ملوث 108قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سیشن جج کا کیمپ جیل کا دورہ، معمولی جرائم میں ملوث 108قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے اور تحائف بھی تقسیم کیے۔سپرنٹنڈنٹ جیل کو عیدکے دن اچھا کھانا اور بہترین ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

سیشن جج عابد حسین قریشی نے سینئرسول جج شکیب عمران کے ہمراہ کیمپ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل اصغرمنیر نے ججز کا استقبال کیا اور بریفنگ دی۔ سیشن جج عابدحسین قریشی نے معمولی جرائم میں ملوث ستانوے جبکہ جرمانہ ادا کر کے گیارہ قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پاکستانی جیلوں میں بیمار قیدیوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت

اس موقع پرعابدحسین نے کچن بیرکس ہسپتال اور خواتین قیدیوں کی بیرکس کا دورہ کیا اور عید کے حوالے سے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ سیشن جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو عیدکے دن اچھا کھانا اور بہترین ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔