پرویزمشرف کی ٹال مٹول،واپسی کیلئے مزید وقت مانگ لیا

14 Jun, 2018 | 02:26 PM

حرااعوان

ملک اشرف: جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف عدالتی مہلت کے باوجود پاکستان نہ آسکے، واپسی کیلئے وقت مانگ لیا، سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے پیش نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی منظور کرنے کی عبوری اجازت واپس لے لی.

سٹی 42 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں چار رکنی فل بنچ نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کےملک واپسی کےمعاملےپرسماعت ہوئی. جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کے وکیل قمر افضل نےبنچ کوآگاہ کیا کہ پرویز مشرف نےعدالت میں پیش ہونے کیلئے وقت مانگا. وکیل کےمطابق پرویز مشرف  پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں  لیکن عید کی تعطیلات اور موجودہ حالات کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:متحدہ مجلس عمل نے لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا 

 سپریم کورٹ کےفل بنچ نے گزشتہ روز پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دی تھی لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے مزید مہلت کی استدعا کر دی. فل بنچ نے پرویز مشرف کے پیش نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی منظور کرنے کی عبوری اجازت  واپس لے لی۔ واضح رہے کہ فل بنچ نے پرویز مشرف کے ملک واپسی کےمعاملے پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ کے کاغذات نامزدگی کے بارے عبوری حکم واپس لینے پر پرویز مشرف عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزیدخبریں