قذافی بٹ: متحدہ مجلس عمل لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا گیا،ایم ایم اے قومی اسمبلی کی 12 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں سے الیکشن میں حصہ لے گی، لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 2 خواتین امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لیں گی۔
سٹی42 ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل نے لاہور سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کاحتمی لسٹ جاری کردی۔ لیاقت بلوچ، حافظ سلمان بٹ، فرید احمد پراچہ، امیر العظیم اور پیر اعجاز ہاشمی انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کریں گے۔دو خواتین جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں ہیں ۔ جبکہ باپ بیٹا بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایم ایم اے لاہور کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق این اے 123 سے حافظ امجد علی ، این اے 124 سے محمد افضل خان، این اے 125 حافظ سلمان بٹ، این اے 126 سے فرید احمد پراچہ، این اے 127 سے محمد ارشد بالا کوٹی، این اے 128 سے چودھری منظور حسین گجر، این اے 130 سے لیاقت بلوچ ، این اے 131 سے وقار ندیم وڑائچ، این اے 133 پیر اعجاز احمد ہاشمی ، این اے 134 سے انیلہ محمود چودھری، این اے 135 امیر العظیم اور، این اے 136 سے چودھر ی نظام الدین میو کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:چوہدری عبدالغفورکا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ
علاوہ ازیں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پی پی 145 سے حافظ بابر فاروق رحیمی، پی پی 146 سے بلال احمد میر، پی پی 147 سے چودھری محمد شوکت، پی پی 148 سے حافظ ندیم چودھری ، پی پی 149 سے ہاشم تہامی ایڈووکیٹ ، پی پی 150 سے جبران بن سلمان بٹ ، پی پی 151 سے شاہد نوید ملک، پی پی 152 سے پروفیسر ابو بکر چودھری، پی پی 153 سے زاہد شباب بٹ ، پی پی 154 سے ڈاکٹر عامر صدیقی، پی پی 155 سے سید محفوظ حسین گیلانی، پی پی 156 سے سید ارشد حسین گردیزی ، پی پی158 سے عتیق الرحمن ایڈووکیٹ ، پی پی 159 سے مولانا فصیح الدین، پی پی 161 سے امیر العظیم، پی پی 164 سے حاجی نذیر احمد ایڈووکیٹ یا اکرم سندھو ، پی پی165 سے حاجی شاہد محمود زرگر، پی پی 166 سے حافظ خالد میو، پی پی 167 سے سید احسان اللہ وقاص ، پی پی 168 سے افشاں فرحین، پی پی 163 سے حافظ حیدر علی، پی پی 170 چودھری محمود الاحد، ،پی پی 171 سے غلام حسین بلوچ، پی پی 172 سے ڈاکٹر رحمت علی شیخ، پی پی 173 سے ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد کےناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ پی پی 162 کے عمران بٹ یا جماعت اسلامی کے میاں حبیب نذیر اور این اے 132 سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے حافظ حیدر علی یا جماعت اسلامی کے چودھری محمد اعجاز کے بارے میں ایم ایم اے کی مرکزی قیادت فیصلہ کرے گی۔