پاکستان ریلوے کا 8 محرم کو زائرین کیلیے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

14 Jul, 2024 | 10:15 PM

ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے 8 محرم کو زائرین کیلیے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

محکمہ ریلوے کے مطابق ٹنڈو آدم  سے روہڑی کیلئے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی ، 8 محرم کو ٹنڈو آدم سے دوپہر 2 بجے زائرین کی ٹرین روہڑی روانہ ہوگی ۔ 

محکمہ ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرین چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ 

مزیدخبریں