نوشہرہ ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ، سینئر صحافی جاں بحق

14 Jul, 2024 | 09:03 PM

عامر شہزاد: نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سینئر صحافی کو قتل کردیا ۔

افسوسناک واقعہ نوشہرہ کے علاقے تھانہ  اکبر پورہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے صحافی ملک حسن زیب کو قتل کردیا۔ حملہ آور سینئر صحافی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع  کر دی ۔ صحافی ملک حسن زیب کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں