ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھوہار، شمال مشرقی/ جنو بی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت ، دادو 44، جیکب آباد اور دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز موسم کی صورتحال 

پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شام یا رات میں  تیز ہواؤں ،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، سوات ،چترال، کوہستان ، شانگلہ ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور، خیبر، مہمند،باجوڑ، مردان، پشاور، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں ،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔اس دوران شام/رات میں ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل ، شیرانی، لورالائی ،کوہلو، جھل مگسی ، خضدار، لسبیلہ اور گردوانوح میں آندھی،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ، تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ، حیدرآباد، گھوٹکی اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔