ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ مرزا کی اننت امبانی کی شادی میں شرکت، تصاویر وائرل

 بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی مکیشن امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شاہانہ انٹری نےسب کی توجہ حاصل کرلی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی مکیشن امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شاہانہ انٹری نےسب کی توجہ حاصل کرلی۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریب نے جہاں عالمی میڈیا کی توجہ خوب سمیٹی وہیں معروف سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی سوشل میڈیا صارفین کو خوب حیران کر دیا ہے۔

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے موقع پر عالمی ستاروں سمیت فلمی دنیا، سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی، وہیں کھیل کی دنیا کے افراد بھی اس محفل میں شامل تھے۔اسی تقریب میں ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ۔

اُنہوں نے لال رنگ کا چمکیلا غرار زیب تن کیے ہوئے تھا جبکہ لال جوڑے کے ساتھ گلے میں موجود ہرے رنگ کا ہار اس جوڑے کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کر رہا تھا۔

ثانیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کی گئی تھیں، ساتھ ہی لکھنا تھا کہ ’جانے کے لیے تیار ہوں‘۔ دوسری جانب ثانیہ مرزا کے جوڑے اور اینٹری پر صارفین بھی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے ثانیہ کی حج ادا کرنے کے بعد اس تقریب میں پہلی شرکت تھی، جس میں وہ منظر عام پر آئیں۔