ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں کی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ،7ملزم گرفتار

لاہور  کے سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرکے فروخت کرنے والا گروہ پکڑاگیا  ،چوہنگی امرسدھو میں سی آئی اے اور کوٹ لکھپت پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےسرکاری ہسپتالوں کےملازمین سمیت7ملزمان گرفتار کرلیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور  کے سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرکے فروخت کرنے والا گروہ پکڑاگیا  ،چوہنگی امرسدھو میں سی آئی اے اور کوٹ لکھپت پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےسرکاری ہسپتالوں کےملازمین سمیت7ملزمان گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتارملزمان نےپاک میڈیکو کےنام سےکمپنی بنارکھی تھی، ملزمان سرکاری ادویات کو کراچی،پشاور،ملتان اورراولپنڈی میں فروخت کرتےتھے. ملزمان چلڈرن ہسپتال، یکی گیٹ ہسپتال اورجنرل ہسپتال سےادویات چوری کر کے ادویات پر لگےسرکاری لیبل کو ہٹاکراپنی کمپنی کالیبل لگاکرفروخت کرتےتھے۔

 سرکاری ملازمین میں سلیم سٹور کیپر جنرل ہسپتال،عاطف ٹیکنیشن یکی گیٹ ہسپتال شامل ہیں۔ ندیم اوٹی ٹیکنیشن چلڈرن ہسپتال اورطلحہ سٹورکیپرچلڈرن ہسپتال کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔