افشاں رضوان: مہنگائی کا سفر جاری، ٹماٹرسمیت کئی سبزیاں مہنگی جبکہ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔
مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کےسرکاری نرخ145مقرر ہیں جبکہ بازارمیں250روپےکلومیں فروخت ہو رہے ہیں۔ آلوسرکاری نرخ80 کی بجائے بازارمیں110روپےفی کلو، پیازسرکاری نرخ110کی بجائے بازارمیں150روپےکلو، ادرک سرکاری نرخ610جبکہ بازارمیں640روپےکلومیں فروخت، لہسن سرکاری نرخ320 جبکہ بازارمیں390روپےفی کلومیں فروخت، ٹینڈےسرکاری نرخ160 جبکہ بازارمیں200روپےکلو، بھنڈی سرکاری نرخ115جبکہ بازارمیں140روپےکلو،
اروی سرکاری نرخ120کی بجائےبازارمیں150روپےکلو اور میتھی سرکاری نرخ150 کی بجائے بازارمیں200روپےکلومیں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب سرکاری نرخ نامےاوراوپن مارکیٹ میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی فرق برقرار ہے۔ سندھڑی آم سرکاری قیمت 180کی بجائے بازار میں 250 روپے کلو ، چونسہ آم کی سرکاری قیمت 175جبکہ بازار میں 270روپےکلو ، فالسہ سرکاری قیمت 290 کی بجائے بازار میں 360 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ تربوز سرکاری قیمت 42 جبکہ بازار میں 70 روپے فی کلو ، آڑو سرکاری قیمت 200 جبکہ بازار میں 250 روپےفی کلو ،سیب سرکاری نرخ285 مققر ہے جبکہ بازارمیں350روپےفی کلومیں فروخت اور کیلاسرکاری نرخ130 کی بجائےبازارمیں170روپےفی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔