برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

14 Jul, 2024 | 11:28 AM

سعید احمد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں  22روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 مرغی کےگوشت  میں 22روپے اضافہ ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 542روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 373روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب  فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 253 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ7470روپے جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں