عشرہ محرم کا ساتواں روز، شہر بھر میں سکیورٹی سخت،پولیس نگرانی پر مامور

14 Jul, 2024 | 11:14 AM

علی ساحی: عشرہ محرم الحرام کے ساتویں روز   لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہونے والی مجالس میں آج 56ہزار800 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق56ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار مجالس وجلوسوں کوتحفظ فراہم کررہےہیں، آج لاہورسمیت صوبہ بھرمیںایک ہزار375عزاداری جلوس کی سکیورٹی پر 31 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں جبکہ 3803مجالس  کی سکیورٹی  کیلئے 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ لاہورمیں آج 6  ہزار  سے زائدافسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں،   لاہور میں آج98 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے اور424مجالس منعقد ہورہی ہیں۔محرم کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام پر بھی فوکس ہے،  جلوس و مجالس کے اختتام تک تمام افسران وجوان اپنے پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مذہبی مقامات، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو محرم سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنایا جائے،مجالس، جلوسوں اور عزاداروں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔

مزیدخبریں