فاطمہ عارف: شہر لاہور میں بادل اورسورج کےدرمیان آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری ہے، ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹےمیں بارش کےکوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ کیاجانے کا امکان ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح198ریکارڈکی گئی جبکہ دنیابھرمیں فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورپہلےنمبرپرآگیا ہے۔ یوایس قونصلیٹ 299،جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح222ریکارڈ، ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح191ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شمال مشرقی /مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی /مشرقی پنجاب میں چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، موسلادھار بارش کے باعث جنوبی پنجاب میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ماہرین کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں اکثر مقامات پر، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: بہاولپور(ائرپورٹ 50، سٹی 45)، کوٹ ادو 40، ڈی جی خان 29، لیہ 20، ملتان (سٹی، ائرپورٹ 07)، بہاولنگر 07، اوکاڑہ، رحیم یار خان، جھنگ 04، چکوال، اٹک، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، سیالکوٹ (سٹی، ائرپورٹ 01)، بھکر 01، بلوچستان: بارکھان 36، سبی 10، ژوب 08، خیبرپختونخوا: دیر (زیریں04)، مالم جبہ 03، سیدو شریف 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 02، استور اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔