ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلور ملز ایسوسی ایشن کے بعد سیمنٹ ڈیلر کا بھی ہڑتال کا اعلان  

فلور ملز ایسوسی ایشن کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتےہوئے آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فلور ملز ایسوسی ایشن کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتےہوئے آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 

  لاہور چیمبر میں ہوئے اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا کہنا ہے  کہ آج سے کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کےلئے کاروبار کے مواقع کم کر دیےگئے ہیں، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔

 رہنماؤں کا مزید کہنا ہے کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔