ڈونلڈ ٹرمپ کے قاتلانہ حملہ میں بچ جانے پر صدر جو ؓائیڈن کا بیان

14 Jul, 2024 | 06:37 AM

سٹی42: صدر جو بائیڈن نے  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے کی خبر سن کر کہا ہے کہ انہین یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ  حملے میں محفوظ رہے۔  

صدر جو بائیڈن نے سابق صدر اور اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

ابتدائی بیان کے کچھ دیر بعد صدر جو بائیڈن عوام سے خطاب کے لئے کیمروں کے سامنے آئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے  بتایا  کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں، امریکا میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں،سیکریٹ سروس نے فوری کارروائی کرکے ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی پر ان کاشکریہ،  میں خود جلد ٹرمپ سے بات کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ

 سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے  تاہم ان کی جان محفوظ ہے جبکہ ٹرمپ پرگولی چلانے والے شخص کو ہلا ک کر دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ٹرمپ تقریر کے دوران گولی لگنے کے بعد اپنا کان پکڑ کر کھڑے رہے، پھر نیچے جھک گئے۔  اس دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔ 

 چند  لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے تو  ان کے کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے،  سیکریٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی ختم کردی گئی۔

مزیدخبریں