ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو شکست دیکر بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

Indian LAgends, Pakistan Lagends, World Champion Ship, India won, City42, Younas Khan, Irfan Pathan, Surash Raina, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں بھارت کے ریٹائرڈ کرکٹرز لی ٹیم نے  پاکستان کے ریٹائرڈ کرکٹرز  کو  5 وکٹوں سے شکست دے کر  ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا۔


ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  2024 کے فائنل میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپئنز کو  با آسانی 5 وکٹوں سے ہرادیا۔پاکستانی ریٹائرڈ کرکٹرز نے پہلے بیٹنگ کی اور  20 اوورز میں   156 رنز بنائے۔  انڈیا چیمپئنز نے پاکستان کا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 

پاکستان چیمپئنز کی اننگز

پاکستان چیمپئنز  نے پہلے کھیلتے ہوئے  20 اوور میں 6 وکٹ پر 156 رنز بنائے۔شعیب ملک نے 41، کامران اکمل نے 24 اور  صہیب مقصود نے 21 رنز بنائے۔ مصباح الحق  نے 18 اور شرجیل خان نے 12 رنز  بنائے۔  کپتان یونس خان  7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  عامر یامین بھی سات رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سہیل تنویر 19 اور شاہد آفریدی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا چیمپئنز کی اننگز

انڈیا چیمپئنز نے پاکستان کا 157 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔  امبتی رائیڈو 50، گرکریت سنگھ 34 اور یوسف پٹھان نے 30 رنز بنائے، یوراج سنگھ 15، روبن اوتھاپا 10 اور سریش رائنا 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے عامر یامین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعید اجمل ، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے1، 1 وکٹ لی۔