ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، بلال یاسین کی انتظامی اداروں کو ہدایت

Bilal Yaseen, Rafia Haider DCO, City42, Nisar Haveli Muharram Procession, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین نے نثار حویلی کے مرکزی جلوس کے منتظمین  سے ملاقات کی اور  عزاداروں کو  ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جلوس کے منتظمین نے بتایا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات سے مطمئین ہیں۔

بلال یاسین نے جلوس کے منتظمین کے ساتھ   نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ تک روٹ کا وزٹ کر کے سکیورٹی انتظامات اور جلوس کے شرکا کے لئے فراہم کی گئی سہولتوں کا جائزہ لیا۔  اس موقع پر پولیس کے سینئیر افسروں نے انہیں سکیورٹی کے انتظامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ فول پروف سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔  روٹ اور اطراف کے علاقوں کو کلئیر کر لیا گیا ہے اور جلوس کی برامدگی سے پہلے ہی تمام علاقہ میں فول پروف سکیورٹی کا نفاذ کیا جا چکا ہے جو جلوس کے اختتام تک برقرار رکھی جائے گی۔ 


کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی سی رافعہ حیدر،ایم پی اے پی پی 147 ملک ریاض، آغا شاہ حسین قزلباش اور متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی بلال یاسین کے ساتھ موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران، ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب،ایس پی سٹی قاضی علی رضا،اے ایس پی نولکھا اور دیگر افسران بھی بلال سایسن کے وزٹ کے دوران ساتھ موجود رہے۔ 

  بلال یاسین نے تمام سکیورٹی اہلکاروں اور اداروں کے منتظمین کو  ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مجلس میں عزاداروں کو تمام تر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے  کی ہدایت بھی کی۔

بلال یاسین نےیوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ کے سکیورٹی انتظامات کا  باریک بینی سےجائزہ لیا۔ 

اس سے پہلے متعلقہ پولیس افسران نے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کوسکیورٹی ڈیوٹیوں اور انتظامات کےمتعلق بریفنگ دی۔ سی سی پی او نے  آغا حسین شاہ قزلباش اور دیگر منتظمین کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے منتظمین نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
منتظمین نے بتایا کہ مجالس کے اوقات کی پابندی کی جا رہی ہے اور جلوس کے لئے  بھی اختتام کے وقت کی پابندی کی جائے گی۔ سکیورٹی کے لئے منتظمین اور رضاکار انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے رہیں گے۔ 

آج 56 جلوسوں اور 416مجالس کی سکیورٹی  کے انتظامات

آج56 جلوسوں،416مجالس کی سکیورٹی پر 5ہزار پولیس افسران و جوان تعینات ہیں۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ تمام  مجالس اور جلوسوں کو سکیورٹی کے نکتہ نظر سے یکساں اہم سمجھا جا رہا ہے اور ہر مجلس اور جلوس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
افسران خود  امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔   عزادار خواتین  کی سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکارفرائض انجام دے رہی ہیں۔
جلوسوں اور مجالس کی جگہوں پر روشنی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ مجالس اور جلوسوں کے ملحقہ علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جار ہی ہے۔
ہوائی فائرنگ، اسلحہ ، نفرت آمیز مواد کی تشہیراور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔ دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔