نئی اردو فلم رسمیں کی افتتاحی تقریب ایور نیو اسٹوڈیو میں منعقد

14 Jul, 2023 | 11:32 PM

This browser does not support the video element.

زین مدنی: ڈائریکٹر حسن عسکری کی نئی اردو فلم رسمیں کی افتتاحی تقریب ایور نیو اسٹوڈیو میں منعقد کی گئی۔

چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن  ذوالفقار علی مانا،الطاف حسین،شہزاد رفیق،چوہدری اعجاز کامران اور جرار رضوی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر حسن عسکری نے حامد خان، سبیکا ،مہر اختر اور  وسیم علی کے سین عکسبند کئے۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جاوید رضا،مسرت ملتانی،جونی ملک،آصف عسکری،حیدر راج ملتانی،آصف صحرائی اور دیگر موجود تھے۔

فلم کی ہیروئین سبیکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں میرا ڈیبیو ہونے جارہا  ہے ۔میرا اصلی نام فضا ہے اور جرار رضوی نے میرا فلمی نام سبیکا رکھا ہے۔میرے لئے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ  میں حسن عسکری جیسے بڑے فلم ڈائریکٹر کے ساتھ کام کررہی ہوں۔

ڈائریکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نئے لوگوں کے ساتھ کام کررہا ہوں۔ فلم  کی کہانی آج کے حالات کے مطابق ہے ۔بہت سے نئے لوگوں کو متعارف کروایا ہے اس بار  نئی ہیروئین سبیکا اور حامد خان کو بھی متعارف کروارہا ہوں۔

مزیدخبریں