باغوں کا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ،خراب سٹریٹ لائٹس تبدیل نہ کی جا سکیں

14 Jul, 2023 | 11:27 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)رات کے پہر باغوں کا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ،بیشتر سڑکوں پر خراب سٹریٹ لائٹس تبدیل نہ کی جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ شہریوں کے لیے رات کے اوقات میں سفر کرنا محال ہو گیا ،پیکو روڈ ، کچا جیل روڈ ، فیروزپور روڈ ، واحدت روڈ ،مولانا شوکت علی روڈ کی سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے باعث شہریوں کیساتھ  لوٹ مار کی وارداتوں کا خدشہ ہے۔شہری کہتے ہیں کہ ہم خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔

مزیدخبریں