ویب ڈیسک: محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر کینٹ ڈویژن پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق فلیگ مارچ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی قیادت میں کیا گیا، فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پی آر یو فورس، ایلیٹ فورس نے حصہ لیا۔فلیگ مارچ سرور روڈ، فیصل گھمن روڈ، نشاط کالونی، آر اے بازار میں کیا گیا، اس کے علاوہ سرفراز رفیقی روڈ، گرجا چوک، دھرم پورہ چوک، ہربنس پورہ میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔
فلیگ مارچ محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کیا گیا۔ ایس پی کینٹ کا کہناہے کہ تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح الرٹ ہے، امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔