پولیس کی بڑی کاروائی، لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گروپ کا سرغنہ گرفتار

14 Jul, 2023 | 09:47 PM

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گروپ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ 

 ایس ایس پی سٹی عارف عزیز  کا کہنا ہے کہ ملزم سے 1 مشتبہ بیگ جس میں بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات, بم میں استعمال ہونے والی بیٹریاں اور خود ساختہ دیسی بم برآمد کیا گیا ہے۔  ملزم بدنامہ زمانہ ڈکیت رحمان ڈکیت کا بیٹا ہے.  ملزم کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے دوران اسنیپ چیکنگ گرفتار کیا گیا.

عارف عزیز  کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت جبران ولد عبد الرحمٰن (ڈکیت) کے نام سے ہوئی ہے. ملزم لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گروپ کا سرغنہ ہے. ملزم قتل، اقدام قتل, پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا. ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے، جبکہ ملزم سے برآمد کیے گئے بم کو BD ٹیم سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے.

مزیدخبریں