علی رامے :وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور زو اور سفاری پارک کو بین الاقوامی سطح کے چڑیا گھر بنانے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اہم چڑیا گھر کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےلاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کو سنگا پور کی طرز پر بنانے کا حکم دیدیا ۔ اجلاس میں لاہور زو اور سفاری پارک میں نئے جانور لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
اجلاس میں چڑیا گھر میں بیشتر پنجروں پر جنگلے کی بجائے شیشے لگا کر جانوروں کو رکھنے کا حکم دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سفاری اور لاہور چڑیا گھر کو ایسا بنائیں کہ آپ کے اور میرے بچے بھی وہاں جائیں۔