نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا

14 Jul, 2023 | 07:48 PM

اویس کیانی:صارفین بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے, نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا۔ 

نیپرانےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں4.96روپےفی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال2023-24 کیلئے دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔  

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 24.82 سے بڑھ کر29.78 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔  بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار ؟فیصلہ کابینہ کرے گی۔  گذشتہ مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف7.91 روپے فی یونٹ بڑھایاتھا۔ مالی سال2022-23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اگر منظوری دیتی ہے تو  بجلی صارفین پر 500ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4.96 روپے اضافے کا 500 ارب روپے کا بوجھ بنے گا۔ ایک سال میں بجلی کےاوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ12.87روپے فی یونٹ ہوجائے گا، ایک سال میں بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف16.91 روپے سے بڑھ کر29.78 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔ 

واضح رہے کہ کسی بھی حکومت میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اتنااضافہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوگا، سیلز ٹیکس کے بعد اوسط بنیادی ٹیرف35.14 روپے فی یونٹ میں پڑے گا۔ سیلز ٹیکس 29.78 روپے کے بنیادی ٹیرف پر5.36 روپے فی یونٹ بنے گا۔  بجلی کا زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف50 روپے سے بڑھ جائے گا۔ 

موجودہ حکومت پہلے ہی بجلی صارفین پرایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈال چکی ہے۔ حکومت نے گذشتہ سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں7.91 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا، اس کے علاوہ صارفین پر3روپے39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج بھی عائد کیا گیا۔ صارفین نے سہہ ماہی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ بردداشت کیا۔ 

مزیدخبریں