روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی و مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ، جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ،میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ لاہور، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، قصور میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسہرہ ، پشاور، مردان، کرم ،کوہاٹ ، وزیرستان اور بنوں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، مردان ،چارسدہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔