افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں قابل قبول نہیں، آرمی چیف

14 Jul, 2023 | 06:29 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں قابل قبول نہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ایسے حملوں کا موثر جواب دیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کو ژوب میں دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی گئی۔  آرمی چیف نے شہدا کو زبردست خراج عقیدت کیا اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی سپاہیوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے قوم کیلئے جوانوں کی خدمات و عزم کو سراہا۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ توقع رکھتے ہیں افغان حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پرعملدرآمد یقینی بنائے۔

مزیدخبریں