ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

14 Jul, 2023 | 04:17 PM

Ansa Awais

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے بھی نرخ کنٹرول کرنے کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز تمام آؤٹ لیٹس پر قیمتوں کا اندراج یقینی بنائیں، گیس کی قیمتیں کنٹرول کرنا ضلعی یا صوبائی انتظامیہ کا کام ہے۔

مزیدخبریں