گلوکار عاصم اظہار نے اپنا کنسرٹ معطل کر دیا

14 Jul, 2023 | 04:08 PM

 مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہار نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا کنسرٹ معطل کر دیا۔

عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں حیدرآباد اور جامشورو میں کنسرٹ کرنا تھا تاہم ان کی ٹیم اور کنسرٹ آرگنائزر کو سیکیورٹی خطرات کا علم ہوا جس پر انہیں مجبوراً کنسرٹ معطل کرنا پڑا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود کنسرٹ کرنا ٹھیک نہیں تھا کیونکہ وہاں مداحوں کا ہجوم موجود ہوگا اس لئے رِسک نہیں لیا جا سکتا۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ ان کیلئے ان کے مداحوں کی حفاظت سب سے اہم ہے تاہم وہ جلد کنسرٹ کریں گے۔
 

مزیدخبریں