سحر حیات رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

14 Jul, 2023 | 02:36 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر اِن دنوں سحر حیات کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ اداکارہ کی مہندی کی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد اب شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سحر حیات نے اپنی شادی کے دن لال عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر سمیع نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔'

سحر حیات کی شادی کے تمام فنکشنز میں مشہور ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور اُن کے شوہر ذولقرنین سمیت ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز کے مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سحر حیات نے گلوکار سمیع رشید سے گزشتہ سال دسمبر میں نکاح کیا تھا جبکہ اب سحر پیا گھر سدھار گئی ہیں۔
 

مزیدخبریں