سرکاری ملازمین کی ہڑتال، میٹرک اور انٹر کے نتائج کے حوالے سے اہم خبر

14 Jul, 2023 | 01:30 PM

Abdullah Nadeem

جنید ریاض: سرکاری ملازمین کی ہڑتال  کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
سرکاری ملازمین کی ہڑتال کے باعث بیشتر اضلاع کے سنٹرز میں ایگزامینرز کی جانب سے پیپر مارکنگ روک دی  گئی۔کئی اضلاع میں مارکنگ سنٹر کو تالے لگ گئے۔اساتذہ نے میٹرک اور انٹر کے پیپروں کی مارکنگ کرنے سے انکار کردیا۔اساتذہ مارکنگ چھوڑ کر ہڑتال میں شریک ہونے لگے۔

کنٹرولر امتحانات محمد عرفان کا کہنا ہے میٹرک امتحانات کی چیکنگ 98 فیصد مکمل ہوگئی ہے۔انٹرمیڈیٹ کے نتائج متاثر ہوسکتے ہیں۔نتائج کا اعلان مقرر کردہ تاریخ سے دو تین دن آگے جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں