مانیٹرنگ ڈیسک: جاپانی گلوکارہ اور اداکارہ ریوچل کی ٹوکیو میں ایک آفس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ جاپانی اسٹار ریوچل کو ان کے منیجر نے ٹوکیو کے علاقے شیبویا میں ایجنسی کے دفتر میں بے ہوش پایا۔ اداکارہ و گلوکارہ کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاحال ریوچل کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم حکام نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس کی موت خودکشی سے ہوئی یا اس کا قتل کیا گیا ہے۔
ریوچل گلوکارہ اور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ جاپان میں صنفی فیشن اور مشہور ایل جی بی ٹی کیو ایکٹویسٹ تھیں۔
یاد رہے کہ ریوچل کا اصل نام ریو جی ہیگا ہے جس نے جاپان کے مشہور ساتھی سوشل میڈیا اسٹار پیکو سے شادی کی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد اس جوڑی نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔