طوفانی بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟

14 Jul, 2023 | 12:05 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا، پنجاب اور لاہور میں بارشیں زیادہ ہوں گی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مزید  بادل برسنے کے ساتھ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ظاہرکیا گیا ہے،البتہ بلوچستان اور سندھ میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔

 تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے رنگ جاری،کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار  بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ننکانہ صاحب اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ننکانہ صاحب بارش کے باعث موسم خوشگوار ، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،حافظ آباد، قصور ،شیخوپورہ  ،گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا،فیصل آباد، خوشاب، لیہ ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علا وہ آندھی اور تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  متوقع ہے۔خیبرپختونخوا چترال،  دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ، ہری پور، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم ،کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت  میں  آندھی/ تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل،  راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے پہاڑی علاقوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہا سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور نوکنڈی میں 45 ڈ گری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کالے بادلوں کے ڈیرے ہیں اور  آج بھی بوندہ باندی کا امکان ہے،28 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،19 جولائی کے بعد شہر میں بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔  بارکھان، موسی خیل، کوہلو،  لورالائی ، ژوب، قلات،پنجگور،اواران اور خضدار میں   آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔  

کشمیر/گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ 

  کشمیر اورپنجاب میں  تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہوئی۔سب سے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت  دادو ، دالبندین اورنوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں