ڈالر مہنگا ہو گیا

14 Jul, 2023 | 11:22 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہونے لگا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان 
 ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شروع میں دکھائی دینے والے کاروبار کا مثبت رجحان بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 275 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 
 

مزیدخبریں