ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے تشویشناک خبر،نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ڈینگی،مریض رپورٹ،نشتز زون،شالامار،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)بارشیں برستے ہی ڈینگی نے بھی سر اٹھا لیا، شہر میں مزید نئے مریض رپورٹ،راوی ٹاؤن، شالامار اور نشتر زون سے ڈینگی کا ایک، ایک مریض سامنے آیا۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 448مقامات سے لاروا ڈھونڈ کر تلف کردیا۔
حالیہ بارشوں کے باعث شہر میں ڈینگی وائرس نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے تین نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ راوی ، شالامار اور نشتر زون سے ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے ۔

اس کے علاوہ شعبہ صحت کی ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں نے شہر کے 448 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کرکے اسے تلف کر دیا ہے ۔ ضلعی شعبہ صحت کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھیں تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے ۔