بارشوں کی صورتحال،آئی جی پنجاب نے پولیس کو اہم ہدایات جاری کر دیں

14 Jul, 2022 | 07:42 PM

(علی ساہی) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے پیش نظر ہدایات جاری،ایسے علاقے جہاں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے وہاں پولیس ٹیمیں ریلیف سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
  آئی جی پنجاب کا پولیس، ٹریفک، ڈولفن اور پی ایچ پی کو امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت کا حکم،تیز بارشوں والے علاقوں میں پولیس افسران ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں،ٹریفک وارڈنز،ڈولفن اہلکار اور پیرو ٹیمیں بارش میں پھنسے شہریوں کو ہر ممکن مدد اور راہنمائی فراہم کریں۔

بارش میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے سی ٹی او لاہور ذاتی نگرانی میں خصوصی اقدامات یقینی بنائیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اضافی ٹیموں کو تعینات رکھا جائے۔ٹریفک افسران بارش کے دوران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ وزٹس کرکے ٹریفک کی ہموار روانی کا جائزہ لیں۔

تمام اضلاع میں ٹریفک وارڈنز شاہرات پر ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنائیں۔شدید بارشوں شہریوں کو بجلی کے کھمبوں، تاروں اور گٹروں سے بچانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر متحرک کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں