وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ 

14 Jul, 2022 | 06:44 PM

Imran Fayyaz

  (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج رات قوم سے خطاب کرینگے ،جس میں وہ خود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے ۔

 دوسری جانب اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے،جس میں پیٹرول 18 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 33 روپے فی لیٹر تک سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں