ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہے۔
پاکستان میں ٹوئٹر صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں ٹوئٹر پر تصاویر اور پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی لوگوں کو ٹوئٹر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ویب سائٹس کی کارکردگی پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کو ٹوئٹر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 48 فیصد صارفین کو ٹوئٹر ایپ جبکہ 49 فیصد صارفین کو ویب سائٹ تک رسائی میں مشکل پیش آرہی ہے۔اس کے علاوہ کچھ صارفین کو ٹوئٹر فیڈ بھی دکھائی نہیں دے رہی اور انہیں پیج ری فریش کرنے کی ہدایت موصول ہورہی ہے۔