ایس ایچ اوز کو اہم اختیار مل گیا

14 Jul, 2022 | 05:26 PM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک) لاہور پولیس کا ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ ، چاروں حلقوں کے 22 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ممکنہ نقص امن کا باعث بننے والے افراد کا اسلحہ ضبط کرنے کے اختیارات سونپ دیئے گئے ۔

الیکشن کمیشن اور پولیس کی جانب سے ضمنی انتخابات پر امن بنانے کے لیے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت لاہور پولیس نے ایس ایچ اوز کو اسلحہ کی ضبطگی کا اختیار دے دیا ۔

لاہور پولیس نے ضلعی انتظامیہ کو ان چاروں حلقوں کے رہائشی جو اسلحہ لائسنس رکھتے ہیں، ان کی تفصیلات دینے کے لیے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے اور چاروں حلقوں کے بائیس تھانوں کے ایس ایچ اوز جس پر شبہ ہو گا اس کا لائسنسی اسلحہ ضبط کر سکے گا ۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسلحہ کچھ روز کے لیے تھانے میں ضبط رکھا جائے گا، پولیس حکام نے بتایا کہ اسلحہ ضبطگی کا فیصلہ شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔

مزیدخبریں