ویب ڈیسک: بھارتی پنجاب کی مقامی عدالت نے معروف پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو دو سال قید کی سزا سنا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2003 میں دلیر مہدی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ چل رہا تھا جس پر انہیں آج سزا سنائی گئی ہے۔پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔خیال رہے کہ دلیر مہدی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر الزام تھا کہ وہ لوگوں کو گلوکار بتا کر باہر بھیجتے تھے اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔
پولیس نے چند سال پہلے ہی دلیر مہدی کے بڑے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیا تھا۔دلیر مہدی نے اس الزام کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ کافی عرصے پہلے ان کا اپنے بھائی سے تعلق ٹوٹ چکا ہے۔